78

روسی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی‘ 41 افراد ہلاک

 ماسکو۔روس میں مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سپر جیٹ طیارے نے ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ لگنے پر اسے فورا  اسی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کا پچھلا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ طیارے میں 78 افراد سوار تھے، طیارہ ماسکو سے روس کے شہر مرمینسک جارہا تھا۔