50

’نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں‘

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی بیماری کی نوعیت ایسی ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

 جاتی امراء کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے اور ابھی بیماری کی تشخص نامکمل ہے، چھ ہفتے کے پیرول پر مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی بیماری کی نوعیت ایسی ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف خود آج جیل جائیں گے۔ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ساتھ جائے گی۔