48

مسجد الحرام کی چھت پر سکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل

مکہ مکرمہ۔ مسجد الحرام کی چھت پر سکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کے بعد رمضان المبارک کو زائرین اور معتمرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے عمرہ سکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے میڈیا سے گفتگو میں  بتایا کہ مسجد الحرام کی چھت پر سکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا۔

 یہ باڑ حرم شریف کی چھت پر نماز پڑھنے والوں کے تحفظ کی خاطر لگائی گئی ہے۔ میجر جنرل محمد الاحمدی نے کہا کہ بعض اوقات زائرین اور معتمرین کی لاپروائی یا نادانی کے باعث سے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔ باڑ کی تنصیب احتیاطی تدبیر اختیار کی گئی ہے  تاکہ کو ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔