40

سحری اور افطاری بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ 
سوئی ناردرن حکام کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے اور لاہور ریجن میں صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

چیف انجینئر آپریشن راشد عنایت کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف انجینئر، ایگزیکٹو انجینئرز اور ڈسٹری بیوشن آفیسر ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ حکام کے مطابق چوبیس گھنٹے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی،کم پریشر سمیت دیگر معاملات کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔