43

خیبر پختونخوا کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد

 اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ 

پیر کو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی 16 نشستوں کے پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق16 حلقوں میں پولنگ 2 جولائی ہو گی،ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔