49

وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج منگل کو  اسلام آباد میں ہو گا۔

 جس میں تعلیمی نظام سمیت پاکستان و سعودی عرب کے درمیان ورکرز ریکروٹمنٹ سے متعلق معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج (منگل کو) وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔ جس نے ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18 ء پیش کی گئی تھی کابینہ ملک کے تعلیمی نظام پر بحث کرے گی۔ بائیو لاجیکل اور ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ کابینہ پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ وزارت بنانے کی قومی اسمبلی سے منظور قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔

 ورکرز ریکورٹمنٹ سے متعلق پاکستان سعودی عرب کے درمیان معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ اقبال اکیڈمی لاہور کی گورننگ باڈی میں خزانچی کی بھی منظوری دے گی۔