59

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ، 7 افراد ہلاک

**کابل: افغانستان کے شمالی شہر پل خمری میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 55 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے پل خمری کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک خود کش بمبار نے باردو سے بھری ہموی (بکتر بند گاڑی) کو ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر مسلح جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 'طالبان کے متعدد جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے'۔

دوسری جانب صوبہ بغلان کے سرکاری عہدیدار نے صوبائی دارالخلافہ میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔