45

حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، شہبازشریف

لندن۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے، حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

 شہبازشریف نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کی آمد پر عوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیاگیا ہے۔ آپ کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اور ملکی نظام منجمدہوگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ450 ارب کابجٹ خسارہ پورا کرنےکی ناکام کوشش ہے۔