68

شامی فورسزکی ادلب میں اپوزیشن کے ٹھکانوں پر بمباری،27افرادہلاک

 ادلب۔شامی فورسز نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادلب صوبے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور52 زخمی ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہو گئے ،

شامی حکومت نے ادلب میں باغیوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے کی خاطر مزید کمک طلب کر لی ہے جس میں ٹینک اور سینکڑوں سپاہی بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو اپوزیشن کے حامیوں نے بتایاکہ شامی فورسز نے ادلب صوبے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور52 زخمی ہو گئے ،

اپوزیشن کے حامیوں نے بتایا کہ اس تازہ عسکری کارروائی کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر بھی ہو گئے ، یہ وہی علاقہ ہے، جہاں ترکی اور روس کی ثالثی کے باعث آٹھ ماہ قبل فائر بندی کی ایک ڈیل طے ہوئی تھی، بتایا گیا کہ شامی حکومت نے ادلب میں باغیوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے کی خاطر مزید کمک طلب کر لی ہے، جس میں ٹینک اور سینکڑوں سپاہی بھی شامل ہیں