63

پشاور میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کی ہدایت

پشاور- ۔صوبائی دارالحکومت میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے -  بی سی اے میں ون ونڈو نظام سے درخواست گزار کو تعمیرات سے متعلقہ تمام محکموں تک رسائی ایک ہی جگہ سے حاصل ہوگی جس سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی اور محکمانہ امور میں بھی شفافیت آئے گی

اس وقت پشاور میں تعمیرات یا نقشہ جات کی منظوری کے لیے ٹی ایم ایز، سٹی لوکل گورنمنٹ اور پی ڈی اے کے الگ الگ دفاتر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سب کے اپنے اپنے قواعد و ضوابط ہیں۔