64

وادی تیراہ میں سپورٹس گالا۔ وزیراعظم کی شرکت

خیبر ۔ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کی ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے امن لوٹ آیا، پاک فوج کے زیراہتمام رنگا رنگ سپورٹس فیسٹول میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے ۔ قبائلی ضلع خیبر کی خوبصورت وادی تیراہ میں قیام امن کے بعد خوشیاں لوٹ آئیں، پاک فوج کے زیر اہتمام خیبر کی وادی تیراہ میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ، میلے میں 8 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں قبائلی ضلع خیبر کی ٹیموں نے شرکت کی۔ میلے میں بڑی تعداد میں قبائلی شریک تھے۔

قبائلیوں نے رنگا رنگ میلے کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ورسک سٹیڈیم میں جشن بہاراں میلے کی اختتامی تقریب میں فرنٹیئر کور کے دستے نے وزیراعظم عمران خان کو سلامی دی،وزیراعظم کی آمد کے بعد پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا، سپورٹس گالا میں گھوڑوں کا روایتی رقص پیش کیا گیا،

تقریب کے دوران قومی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وزیراعظم نے اسپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔ تقریب میں گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلی محممود خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علاقہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم مقامی افراد مکمل صبر و تحمل سے تقریب میں موجود رہے۔