51

بلاو ل کی سیاست وقت سے پہلے ختم ہو گئی‘ شوکت یوسفزئی

پشاور۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول کی سیاست وقت سے پہلے ہی ختم ہوگئی ، بلاول بھٹو باپ کی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں ۔ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کرپشن کی نشانیاں بن چکی ہیں۔ 

بلاول نے قوم کو مایوس کر دیا ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو جلد بحران سے نکال لیں گے، زرداریوں اور شریفوں سے لوگوں کو نجات مل گئی ۔وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو ٹریک پر ڈال دیا ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں لوٹ مار رک گئی ہے۔