51

لاڑکانہ میں ایڈز کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی

لاڑکانہ۔سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مزید 6 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 63 ہو گئی۔بدھ کو بھی ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت دو ہزار سے زائد شہریوں کی اسکریننگ کی گئی۔

دوسری طرف جے آئی ٹی نے مبینہ طور پر ایچ آئی وی پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔گرفتار ڈاکٹر مظفر کا کہنا ہے کہ اس نے انتقاما ایچ آئی وی نہیں پھیلایا، اسے ایچ آئی وی کا علم ہوتا تو خود اپنا علاج کراتا، کلینک نہیں چلاتا۔ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے گرفتار ڈاکٹر مظفر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پروگرام منیجر ایڈز کنٹرول سندھ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق حالیہ واقعات میں اب تک کوئی بچہ ایڈز سے جاں بحق نہیں ہوا ہے اور لوگوں کی اسکریننگ جاری ہے۔