67

افغان طیاروں کی بمباری ٗ 54 ہلاک

افغان طیاروں نے  ٹھکانو ں پر زبردست حملے کیے جس کے نتیجے میں کم ازکم 54 انتہاپسند ہلاک  اور22 زخمی ہوگئے،افغان طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان ٹھکانوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی،مشرقی صوبے غزنی میں افغان اور اتحادی فورسز نے طالبان ٹھکانوں کو زبردست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین مقامی طالبان کمانڈروں سمیت 42انتہاپسند ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔یہ کاروائیاں صوبے کے ضلع اببند میں کی گئیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے بتایا ہے کہ  طالبان کمانڈر عبیدہ،شعیب اور عمری ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں کاروائی کے دو کاریں اور دو موٹر سائیکل بھی افغان فورسز نے قبضے میں لیے ہیں۔

 دریں اثناء افغانستان کے شمالی صوبے سری پل کے ضلعے سنگ چارک میں افغان فورسزاور طالبان میں جھڑپوں کے دورا ن8انتہاپسند ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔نادرن ریجن کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی کے مطابق یہ جھڑپ سن چارک ضلع کے گاؤں میں ہوئی۔جب وہاں سیکیورٹی فورسز آپریشن کررہی تھیں تب انتہاپسندوں نے جوابی کاروائی کی اس لڑائی میں 8انتہاپسند ہلاک اور 7زخمی ہوگئے،جبکہ فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا طالبان نے ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ادھر صوبائی پولیس سربراہ امان اللہ عمر خیل کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع چشتی شریف میں افغان طیاروں نے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں کم ازکم چار انتہاپسند ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔جبکہ اس کاروائی کے دوران چار لاپتہ ہوگئے،طالبان  نے اس کاروائی بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔