41

پاکستان قطرکیساتھ تعلقات مزیدمستحکم بنانے کاخواہشمند

اسلام آباد۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطرکیساتھ دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانے کاخواہشمند ہے،پاک قطرتعلقات مزیدمستحکم ہونے سے تجارتی تعاون میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطرکے ڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ٹیلیفونک  رابطے  میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امیرقطرکیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطرکے ڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امیرقطرکیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطرکی تعمیروترقی میں،قطر میں مقیم پاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان قطرکیساتھ دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانے کاخواہشمند ہے،پاک قطرتعلقات مزیدمستحکم ہونے سے تجارتی تعاون میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا،شاہ محمود قریشی نے اے سی ڈی منسٹیریل کانفرنس کے کامیاب انعقادپرقطری ہم منصب کومبارکباد دی۔