45

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست

 اسلام آباد۔ نواز شریف نے چھ ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ۔

 سپریم کورٹ نے اپنے 26 مارچ کے فیصلے میں میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کی تھی جس کی معیادسات مئی کو ختم ہورہی ہے میاں نواز شریف نے چھبیس مارچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے نئی دائر کی گئی

درخواست میں نظر ثانی کی درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو میاں نواز شریف کی صحت کو ناقابل تافی نقصان پہنچے گا درخواست میں یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ نظر ثانی درخواستیں عدالت عظمیٰ کی طرف سے منظور کی جائینگی ۔