71

ناران کو 4ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

 مانسہرہ۔مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران کو 4ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، سڑک کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے ۔این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں شدید برف باری کی وجہ سے کاغان شہر سے آگے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

23 کلو میٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10بڑے اور 18چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ۔گلگت بلتستان کے عوام کے لیےبابو سر ٹاپ تک 80 کلو میٹر طویل سڑک کو بھی 30 جون تک کھول دیا جائے گا۔ناران کا راستہ کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح جوق در جوق ناران پہنچنا شروع ہو گئے ۔