64

بھارتی فوج کی دہشتگردی‘ 20 سے زائد کشمیری گرفتار

سری نگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی نہ تھم سکی۔ بھارتی فورسز نے بیس سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات لگا کر دو درجن بےگناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تمام کشمیریوں کو ضلع پلوامہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ترل میں گھر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو حراست میں لیا ۔ 

حراست میں لیے گئے نوجوانوں میں سے ایک پی ایچ ڈی اسکالر ہے۔پولیس نے دعوی کیا کہ گرفتار کیے گئے کشمیری گزشتہ مہینے جموں سرینگر ہائی وے پر وسطی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خود کش کار بم حملے میں ملوث افراد ملوث تھے۔