33

مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق ​​​​​​​

مہمند: تحصیل امبارمیں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سابقہ امن کمیٹی کے ممبر جاں بحق ہوگیا۔

مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے سرہ شاہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ممبرعمرسید سبق جاں بحق ہوگئے۔ بارودی مواد امن کمیٹی کے ممبرکے گھرکے قریب نصب تھا۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغازکردیا ہے۔