99

مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈاختم کیاجاناچاہیے ‘ پیر نور الحق قادری

پشاور۔وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈاکیاجارہاہے،مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈاختم کیاجاناچاہیے، ،موجودہ حکومت اوروزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے،ریاست مدینہ سے متعلق سفارشات فراہم کرناعلماکاکام ہے۔

اتوار قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مدارس سے متعلق بھی سازش کی جا رہی ہے کہ اسے بند یاختم کیاجارہاہے،مدارس کوختم یابند نہیں کرناچاہتے،اس میں بہتری کے لئے بات چیت لازم ہے،مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈاختم کیاجاناچاہیے،مدارس کوبندکرنے کے کسی منفی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں،مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈاکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اوروزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے،،مدینہ کی ریاست کے خدوخال کیاہیں یہ راستہ دکھاناعلمااورمشائخ کاکام ہے انہوں نے کہا کہ،وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی ،ریاست مدینہ سے متعلق سفارشات فراہم کرناعلماکاکام ہے،وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی۔