52

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان

اسلا م آباد۔ بر طانیہ میں آئندہ ما ہ سے جا ری کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہو گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس موقع پر پاک بھارت کے وزرائے اعظم میچ دیکھنے لندن جائیں گے اور دونوں رہنماﺅں کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی ، رپورٹ کے مطابق ان دنوں بھارت میں الیکشن کرائے جارہے ہیں جس کا حتمی رزلٹ 23 مئی تک متوقع ہے اور قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس بار بھی نریندر مودی کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں گے ۔ یاد رہے کہ پلو اما واقعہ کے بعد بھا رت کی جا نب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہیں ۔