30

اپوزیشن کا نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کے بائیکاٹ کا امکان

اسلام آباد۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔ حکومت 2 مئی کو این اے پی کے تحت اپنے نئے اقدامات سے متعلق پالیمانی رہنماں کو بریفنگ دے گی۔ اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے بتایا تھا کہ ان کی جماعتوں نے 28 مارچ کو ہونے والے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

ان افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جماعتیں اپنے موقف پر قائم ہیں کہ یہ بریفنگ ایوان میں ہونی چاہیے اور وہ اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے 2 مئی کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کے لیے ان سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا، اسی لیے امکان نہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کا اس پر موقف تبدیل ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 28 مارچ کو این اے پی بریفنگ پر مدعو کرنے کے لیے اپوزیشن رہنماں کو خطوط لکھے تھے۔تاہم حکومت کی جانب سے اس اجلاس کو آخر لمحے میں اس وقت منسوخ کرنا پڑا تھا جب اپوزیشن جماعتوں نے اس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔