50

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

 بیجنگ۔پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جب کہ نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فیزیبلیٹی رپورٹ پر دستخط کیے تھے۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چین کے 4 روزہ دورے پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔