37

زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد ۔۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد (آج) پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے،امریکا کی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

 اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وفد دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورتی عمل کے ضمن میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان (آج) پیر کو دفتر خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل بارے بات چیت ہوگی۔