59

کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی‘ وزیراعلی محمودخان

پشاور۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان نے کہاہے کہ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وہ با اختیار ہیں اورتمام فیصلے میرٹ کے مطابق کررہے ہیں۔

وزیراعلی محمودخان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وہ با اختیاروزیراعلی ہیں اورفیصلے خودکرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کام سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا،

قبائلی اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔محمودخان نے کہا کہ 25 مئی سے سوات موٹروےچھوٹی گاڑیوں کےلئے کھول دیاجائیگاجبکہ پشاور بی آرٹی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اورکام بہت جلد مکمل ہوگا۔