58

سری لنکن پولیس کا گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائی کی ہلاکت کا دعویٰ

کولمبو: سری لنکن پولیس نے دو روز قبل چھاپوں کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا پولیس نے گرجا گھروں پر حملے کے مرکزی ملزم زہران ہاشم کے گھر پر جمعہ کو چھاپہ مارا تھا، گھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ میں زہران ہاشم کے والد محمد ہاشم، دو بھائی زین ہاشم اور رضوان ہاشم مارے گئے۔

پولیس نے چھاپا مار کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی، ویڈیو میں زہران ہاشم کے والد اور بھائیوں کو گرجا گھر حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اور لوگوں کو غیر مسلموں پر حملوں کے لیے اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زہران ہاشم کے بہنوئی نیاز شریف نے یہ ویڈیو رائٹر کو بھی دکھائی۔

یاد رہے کہ کے گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس میں 250 سے زائد ہلاک اور 500 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے تھے۔