37

پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کی منظوری ​​​​​​​

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔