43

کراچی میں غلط انجیکشن سے ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی ​​​​​​​

کراچی: شہر قائد میں غلط انجیکشن لگنے کے باعث ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی۔

کراچی میں اتائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن نے ایک اور بچی کی جان لے لی، 8 سالہ صبا نور کو طبیعت خراب ہونے پر کلینک لایا گیا جہاں ڈاکٹر کے انجیکشن لگانے کے بعد صبا جان کی بازی ہار گئی۔

بچی کے والد کے مطابق بچی کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی جس پر قریبی کلینک میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹر کے انجیکشن لگاتے ہی بچی دم توڑ گئی۔ پولیس نے عدنان نامی اتائی کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔