95

شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے متعلق خوبصورت بیان

اسلام آباد۔بوم بوم شاہد آفریدی نے بیٹیوں کو اپنی اچھی قسمت قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بوم بوم آفریدی کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے با خبر رکھتے ہیں۔وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اکثر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ آپ کی ماشااللہ سے چار بیٹیاں ہیں،بیٹوں کے والد ہو کر آپ محسوس کرتے ہیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیاں میری قسمت ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ اللہ نے میری قسمت بہت کھولی ہے۔ایک انسان کے لیے اللہ کی طرف سے بیٹیوں سے بڑا تحفہ نہیں ہے۔مجھے پر بھی اللہ کا کرم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جن جن کی بیٹیاں ہیں اللہ تعالی ان کی قسمت اچھی کرے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے چاروں بیٹیاں برابر ہیں۔لیکن جو چھوٹی ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔اس سے قبل معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں جامعہ حسان بن ثابت میں حفظ القرآن الکریم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب پتہ چلا کہ اس مدرسے میں 950بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں نے کہا کہ میں اس مدرسے کی تقریب میں لازمی جاﺅں گا چاہے جیسے بھی جانا پڑے۔

سب سے پہلے ان بچوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، لیکن اگرمیرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالی نے دین کو صرف 2جگہوں پر محفوظ کیا ہے۔ ایک رائے ونڈ مرکزمیں اور دوسرا مدرسوں میں محفوظ کیا ہے۔یہاں سے اندازہ لگائیں کہ یہ بچے اتنا بڑا کام کررہے ہیں۔