71

مسمار کئے گئے فصیل شہر کی دوبارہ تعمیر شروع

پشاور ۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایت پرسٹی وال کے گرائے ہوئے حصے کی مرمت شروع کردی گئی ہے ایکسیویٹر کے ذریعے زمین ہموار کردی گئی اور جلد ہی سٹی وال کے متاثرہ حصے کی دوبارہ تعمیر شروع کردی جائیگی اور اس کو محفوظ دیوار کے ساتھ جوڑ دیاجائیگا اور اسی طرز پر دیوار تعمیر کرکے تزین و;200;رائش کرلی جائیگی ۔

ضلع ناظم نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایات جاری کی کہ فصیل شہر کی دیوار گرانے کے باعث اسکی خوبصورتی شدید متاثرہورہی ہے لہذا جلد سے جلد تعمیر کو یقینی بنایاجاسکیں واضح رہے کہ ضلع ناظم نے گذشتہ روز سٹی وال کے حصے کو گرانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرکے انکوائری کرنے اور مالک کے خلاف ایف ;200;ئی ;200;ر درج کر نے کے احکامات جاری کئے تھے ۔