83

قبائلی نشستوں پر انتخابات کےلئے ٹیموں کا تقرر

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے سابق قبائلی علاقہ جات کی صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے لئے مختص نشستوں پر انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کا تقرر کردیا ہے جو انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شکایات نمٹائیں گی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع باجوڑ کے تین انتخابی حلقوں کے لئے تین ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں ۔

مہمند ضلع کی دو نشستوں کے لئے دو ‘ خیبر کی تین نشستوں کے لئے تین ‘ کرم ایجنسی کی دو نشستوں کے لئے دو ‘ اورکزئی کی ایک نشست کے لئے ایک‘ وزیرستان کی چار نشستوں کے لئے چار جبکہ فرنٹیئر ریجن کی ایک نشست کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ اس طرح کل 16 ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں ۔