46

اصغر خان کیس کے اہم کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ اصغر خان عملدرآمد کیس کے اہم کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یونس حبیب لمبے عرصے سے علیل تھے تاہم وہ بدھ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ، یونس حبیب مہران بینک کے سربراہ اور نیشنل بینک کے صدر رہے ہیں ۔ انہوں نے نوازشریف سمیت دیگر سیاستدانوں کو رقم دینے کا اعتراف بھی کیا تھا ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمدکیس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ایف آئی اے ودیگر اداروں کی پیش رپورٹس بھی مستردکردیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے ۔