72

قومی اسمبلی میں گمشدہ بچوں کی بازیابی کا بل پیش

اسلام  اباد ۔ قومی اسمبلی میں گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کی فوری بازیابی کا بل پیش کر دیا گیا ۔ یہ بل بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے پر جوابی ردعمل اور بازیابی کے لئے فوری الرٹ بڑھانے سے متعلق ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے متذکرہ بل پیش کیا ۔ بل کو زینب الرٹ سے منسوب کیا گیا ہے ۔

بل گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کے لئے الرٹ کو بڑھانے، جوابی ردعمل اور بازیابی کے فوری احکامات جاری ہونے سے متعلق ہے جسے ’’ زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔