52

سعودیہ میں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں جاری کرنے پر سزا

ریاض ۔ سعودی عرب میں سائبر کرائم پر نظر رکھنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب ساءٹس پرجعلی اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ویڈیو جاری کرنا جرم ہے ۔ ایسا کرنے پر 5سال قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے اور جرم کی سنگینی کے اعتبار سے دونوں سزاءوں میں سے کوئی ایک بھی دی جاسکتی ہے،غیر حقیقی معلومات پر مشتمل وڈیو جاری کرنے کا رواج عام ہونے کے بعد سے انسداد سائبر کرائم ادارے نے ان کی روک تھام کرنے کا اعادہ کیا ہے ۔

سعودی قانونی مشیر محمد التمیاط نے سائبر کرائم قوانین کی اس شق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ویوزاور لائیک کے حصول کے لیے بعض اوقات غیر حقیقی معلومات پر مبنی جعلی ویڈیوزبھی لگا دیتے ہیں ۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انسداد سائبر کرائم کا ادارہ قائم کیا ہے جس نے سائبر کرائم کی دفعات واضح کی ہیں ۔