50

پشاور میں 200 سی سی ٹی وی کیمرے خراب

پشاور ۔ پشاور میں 200سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے ، کیمرے شہر میں بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران متاثر ہوئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے بتایاکہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مشکلات پیش کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث کیمرے خراب ہوگئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے بتایاکہ کافی کیسز میں ان کیمروں کی وجہ سے شواہد اکٹھے کرنے،سگنلز توڑنے والوں اور ٹریفک کی اسسمنٹ کرنے میں بھی مدد ملتی تھی ۔