99

عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان

اسلام اباد ۔ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو ان لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے ۔ جس کے بعد عمرہ زائرین کوان لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا، کراچی سے عمرہ زائرین کو ای ویزا جاری ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی ۔