54

دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں ٗ شاہ محمودقریشی

ٹوکیو ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں ،جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بات ہوئی،جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پر بات ہوئی ہے،پانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے ;200;گاہ کیا، جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 7 سال بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے ۔

وزیرخارجہ نے جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی اصلاحات پربریفنگ دی جب کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کے عزم کا اظہارکیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے، ہم نے انہیں اپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی ہے اور جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پر بات ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے ;200;گاہ کیا ۔


پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی ;200;مدن متاثرہورہی ہے، جاپان ہماری 20 کروڑ;200;بادی کی فوڈ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے، جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی جب کہ جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی ۔