61

پاکستان کا پیکیج منسوخ کرانے کیلئے بھارت سرگرم

واشنگٹن۔ بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والے ممکنہ بیل آوٹ پیکیج کو منسوخ کرانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے

۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اس ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے میٹنگ کی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکیج دینے کی مخالفت کی، بھارتی نمائندوں نے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور مودی کی شر انگیز حکومت نے سابقہ ہتھکنڈوں کو ناصرف آزمائے رکھا بلکہ سفارتی روایات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے ہوئے اس سے پہلے بھی ملنے والے پیکجز کے موقع پر بھارت نے اعتراضات اٹھائے تھے جس پر کسی نے کان نہیں دھرا تھا۔قبل ازیں بھارت نے چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے اجلاس میں بھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے شرکت سے انکار کردیا تھا جسے چین نے مسترد کرتے ہوئے بھارت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا تھا۔