61

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں بطور پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ سٹاف مقرر کر دیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں بطور پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ سٹاف مقرر کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے۔