57

پشاور میں پولیوکیخلاف سازش کرنے والوں کی شامت

اسلام آباد۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو ڈرامے میں شامل 12 افراد کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

انشاء اﷲ ڈرامہ کرنے والے کسی کو ایک بھی نہیں چھوڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے خلاف ڈرامہ کرنے والے 12 افراد کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔پشاور پولیس چیف سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ انشاء اﷲ ڈرامے کرنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے ۔