106

باکسر عامر خان کی ہسپتال میں حالت تشویشناک

نیویارک۔ امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں ناک آٹ ہونے کے بعد ہسپتال پہنچنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آگئی ہے۔

دورنِ فائٹ نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے۔امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی باکسر کرائفورڈ اور برطانوی باکسر عامر خان کے مابین ویلٹر ویٹ کیلئے مقابلہ ہوا تھا جس کے چھٹے رانڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔چھٹے رانڈ کے دوران کرافورڈ نے ایک لو پنچ مارا تھا جس کے باعث عامر خان مقابلے سے ناک آٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائر ہوگئے۔

بعد ازاں ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کے پیشاب سے خون آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں لو پنچ لگا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا تمہیں اب بھی تکلیف ہورہی ہے تو میں نے کہا کہ ہاں، جس کے بعد مقابلہ ختم کردیا گیا۔عامر خان نے کہا کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ ان کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے 5 منٹ تک کا وقت تھا اگر انہیں اس بات کا پتا ہوتا تو وہ ناک آٹ ہونے کو ترجیح دیتے۔

یاد رہے کہ ڈبلیو بی اوویلٹرویٹ چیمپئن شپ میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کو ہرا دیا تھا، عامر خان کو 4 پوائنٹس سے شکست ہوئی جس پر انھوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کر لی۔امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس بنائے جبکہ عامرخان کے 45 پوائنٹس رہے۔

عامر خان نے 5 رانڈز تک ٹیرنس سے خوب مقابلہ کیا تاہم چھٹے رانڈ میں وہ ناک آوٹ ہو گئے، رنگ کی جانب سے کہا گیا ہیکہ عامر خان کوامریکی باکسر ٹیرنس نے بلو دی بیلٹ ہٹ کیا تاہم ریفری نے تسلیم نہیں کیا۔