73

افغانستان ،کوئلے کی کان میں 8مزدور جاں بحق

ایبک،افغانستان۔افغانستان کے شمالی صوبے سمن گان میں 8مزدور کوئلے کی کان میں دم گھٹنے کے باعث ہلا ک ہوگئے، مزدور داراسف بالا میں کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ زہریلی گیس خارج ہونے لگی جس کے باعث 8مزدور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے ۔

صوبائی کونسل کے سربراہ راز محمد نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صوبے میں کوئلے کی کانیں غیر محفوظ ہونے کے باعث بدنام ہیں نواپریل کوبھی ایک ایسے ہی حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔