36

مظفرآبادمیں جیپ حادثے کا شکار ٗ 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد۔ گڑھی دوپٹہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں گڑھی دوپٹہ میں جیپ موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 5 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔