49

خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان

سوات۔تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، بی آر ٹی منصوبے سے پشاور یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کریگا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے میگا بس پروجیکٹ سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے پشاور مزید خوبصورت ہو گیا ہے، چند روز میں شہر یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کریگا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سینٹرز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔