اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعہ میں 3 پاکستانی خواتین معمولی زخمی ہوئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعے میں 3 پاکستانی خواتین معمولی زخمی ہوئیں، معمولی زخمی خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔









