37

سری لنکا دھماکے: عالمی برادری کا اظہار یکجہتی

وزیر اعظم عمران خان، پوپ فرانسس، امریکی صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں نے سری لنکا میں حملوں پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی برداری نے سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں بم دھماکوں میں 150 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے سری لنکا میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج صبح ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملے کی افسوسناک خبر ملی جو اپنے ہمراہ دکھ و درد لے کر آئی۔

ویٹیکن میں ایسٹر پر روایتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں حملے کا نشانہ بننے والی مسیحی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اس بھیانک واقعے کے متاثرین ہماری دعاؤں کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خوفناک دہشت گرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور متاثرین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خوفناک دہشت گرد حملے اور اسکے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور سری لنکن بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔

18.2K

1:15 PM - Apr 21, 2019

Twitter Ads info and privacy

4,085 people are talking about this

یورپی یونین کے کمیشن جین کلاڈ جنکر نے ان حملوں پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغیرنی نے اس دنیا کے لیے برا دن قرار دیا۔