63

سی این جی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

پشاور۔پشاور کے مختلف سی این جی سٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس پر ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کرانے کا عندیہ دیدیا ۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق پشاور کے مختلف سی این جی سٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپ تک اضافہ کر دیا ہے اور اکثر سٹیشنز پر سرکاری مقررہ 114 روپے فی کلو نرخ کی بجائے 119 روپے وصول کئے جاتے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں بڑھانے سے پبلک ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ ابھی تک تیل اور سی این جی کے نرخوں کی مناسبت سے کرایہ نامے نہیں بڑھائے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ورنہ پبلک ٹرانسپورٹروں کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی ۔