61

بھارت میں انتخابات کا دوسرے مرحلے کا آغاز

ممبئی۔بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ (آج)18اپریل کو ہوگی، دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ (آج)18اپریل کو ہوگی، دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات ہونگے۔

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں 90کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،یہ تعداد امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ لوک سبھا کی 543نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہونگے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 25مئی کو سنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے 6.5ارب ڈالرز زیادہ لاگت آئیگی۔