72

قبائلی علاقوں میں بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد ۔ ایف ڈی ایم اے نے قبائلی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کی بارشوں سے قبائلی علاقوں میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق بچوں میں سے ایک کا تعلق ضلع شمالی وزیرستان جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے۔ 

بارشوں سے 2 مکانات بھی جزوی طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 4 اپریل سے اب تک قبائلی علاقوں میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل سے اب تک کے بارشوں کے نیتجہ میں 18 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایف ڈی ایم اے نے ہر ایک ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیشگی 5 سے 10 ملین روپے نقصانات کے معاوضوں کی فوری ادائیگی کیلئے رکھے ہیں۔