42

فیس بک استعمال کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج

مردان۔فیس بک استعمال پر خاتون نے شوہرکوگرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا ، خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہرفیس بک پر رات بھر غیر لڑکیوں سے بات کرتاہے جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ فیس بک ضرور استعمال کرتاہوں لیکن غیر لڑکی سے بات نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق بد ھ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے رات بھر فیس بک کے استعمال پر شوہر کے خلاف درخواست دائر کردی ۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا۔بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہررات بھرفیس بک کااستعمال کرتا ہے اور غیرلڑکیوں سے بات کرتا ہے جبکہ شوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے فیس بک ضرور استعمال کرتاہوں لیکن غیرلڑکی سے بات نہیں کرتا۔